تمہارا اسمٰعیل کون ھے؟

تمہارا اسمٰعیل کون ھے؟ کیا ھے؟ 
ضروری نہیں کہ کوئی اور اسے جانے۔ بس تم جانو اور تمھارا خدا۔۔۔۔
تمھارا اسمٰعیل ممکن ھے تمھارا فرزند نہ ھو، تمھارا واحد بیٹا نہ ھو، تمھاری بیوی ھو، تمھارا شوہر ھو، تمھارا کام ھو، تمھاری شہرت ھو، تمھاری شہوت ھو، تمھاری طاقت ھو، تمھاری پوزیشن ھو، تمھارا مقام ھو۔۔۔
مجھے نہیں معلوم۔۔۔ ہر وہ چیز کہ جو تمھاری نظر میں ابراہیم۴ کے نزدیک اسمٰعیل۴ کی جگہ رکھے۔
ہر وہ چیز کہ جو فرض کی ادائیگی میں رکاوٹ بن گئی ھے، تمھاری آزادی کی راہ میں حائل ھو گئی ھے، اس لذت سے مل گئی ھے کہ جو تمھیں اپنے ساتھ رہنے کو کہہ رہی ھے، جو عوامی یا سماجی زنجیر کی طرح تمہیں تمھاری پائیدار زمین پر باندھے ہوۓ ھے اور جانے نہیں دے رہی ھے۔ وہی۔۔۔ کہ جو ابلیس کے ساتھ شریکِ کار بنی ھے تاکہ تم اسے اپنے پاس رکھو۔ وہی کہ جو تمھارے کانوں کو پیامِ حق کے حضور بہرا کر دیتی ھے، تمھاری سوچ کو تاریک اور دل کو میلا کرتی ھے۔ وہی کہ جو فرمانِ ایمان کے مقابل عصیان کو اور بھاری ذمہ داری سے فرار کے لئے توجیہات پیش کرتی ھے۔ ہر وہ چیز کہ جو تمہیں اپنے پاس رکھتی ھے تاکہ تم اسے اپنے پاس رکھو۔۔۔۔!
یہ سب اسمٰعیل کی علامتیں ہیں۔ تم خود اپنی زندگی میں اسے ڈھونڈو ۔ اور اس کو قربانی کے لئے منتخب کرو۔

ڈاکٹر علی شریعتی

Comments

Popular posts from this blog

Yaadon ki baraat - یادوں کی بارات - از جوش ملیح آبادی [سوانح حیات]

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟

جنت البقیع