زیارت عاشورا (غیر معروفہ)
زیارت عاشورا (غیر معروفہ) زیارت عاشورا غیر معروفہ حضرت امام حسین ع کیلئے پڑھی جانے والی زیارتوں میں سے ایک ہے کہ جسے عاشورا کے روز پڑھا جاتا ہے۔فضیلت کے اعتبار سے معروفہ اور غیر معروفہ زیارت عاشورا دونوں برابر ہیں۔ یہ زیارت معروفہ زیارت عاشورا سے کچھ مختلف ہے جیسے سو مرتبہ سلام بھیجنے اور لعنت کے جملے اس زیارت میں مذکور نہیں ہیں۔ سند یہ زیارت مزار قدیم [نوٹ 1] سے منقول ہے [1] اور اس زیارت کے راوی کا نام علقمہ بن محمد حضرمی ہےکہ جس نے اسے امام باقر(ع) سے روایت کیا ہے۔ [2] شیخ عباس قمی نے اسے مفاتیح الجنان میں معروف زیارت عاشورا کے بعد اور زیارت اربعین سے پہلے ذکر کیا ہے۔ [3] فضیلت زیارت عاشورائے غیر معروفہ امام حسین ع کیلئے پڑھی جانے والی زیارت ہے جو روز عاشورا اور اس کے علواہ دیر ایم میں پڑھی جاتی ہے۔ [4] کہا گیا ہے کہ زیارت عاشورا معروفہ ہو یا غیر معروفہ ہو دونوں ثواب کے لحاظ سے یکساں ہیں۔ [5] شیع...