Posts

Showing posts with the label Cut Pieces

نقطۂ نظر

نقطۂ نظر ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........  یہ سمندر چور ہے.....!  کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا.......  سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!   ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اس کا آخری غوطہ ثابت ہوا کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسوں سے لکھ دیا....... یہ سمندر قاتل ہے........!   ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا تو اس نے خوشی سے لکھ دیا........  یہ سمندر بڑا کریم اور سخی ہے........! پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب لکھا ہوا مٹا دیا  لوگوں کی باتوں پر کان مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ دیکھتا ہے  خطاؤں اور غلطيوں کو مٹا دو تاکہ دوستی اور بھائی چارگی چلتی رہے