Posts

Showing posts with the label Writers Corner

کنکریاں

کنکریاں  عامر حسینی  بیٹا!یہ جدہ ہے یہاں سے ہم احرام باندھیں گے اور پھر اپنے مقدس ترین سفر کا آغاز کردیں گے-میرے بابا کی آواز میرے کان میں پڑی تو میں چونک گیا-اس سے قبل جدہ کی دور سے نطر آتی بلند و بالا عمارتین دیکھ کر مجھ پر ایک عجب طرج کی ہیبت طاری تھی-میں سوچ رہا تھا کہ یہ تو وہ حجاز نہیں ہے جس کا تذکرہ فلپ کے ہیٹی نے اپنی کتاب "دی عرب"میں کیا تھا-اور جب میں عربی ادب میں ڈاکٹریٹ کررہا تھا تھا تو اس دوران عربوں کی متداول کتب میں جس حجاز کا نقشہ کھینچا گیا تھا یہ وہ بھی نہیں تھا- مجھے اب تک یہ بھی سمجھ نہیں آیا تھا کہ میرے بابا نے بحری سفر کیوں اختیار کیا تھا؟مین نے اچانک بابا سے پوچھا کہ بابا جانی! ہم ہوائی سفر اختیار کرتے تو بہت آرام سے پہنچتے -تو بابا جو کہ سفید براق احرام میں لپٹے ہوئے تھے مجھے کہنے لگے بیٹا!تمہارے دادا بھی سفینہ عابد سے حج کرنے آئے تھے-میں نے کہا بابا مجھے تھوڑا تھوڑا تو یار ہے- دادا اور دادی کے حج پر جانے کا واقعہ-بابا نہ جانے کس خیال میں تھے-اچانک ہنسنے لگے اور کہنے لگے کہ جب تمہارے دادا اور دادی نے اچانک حج پن جانے کا اعلان کیا تھا ...

دل کی بات از وسعت الله خان

Image

دس باتیں جو ہربھارتی کو پاکستانیوں سے سیکھنا چاہئیں۔۔۔ انڈیا ٹائمز کا اداریہ

”ہم پاکستانیوں کو پسند نہیں کرتے لیکن یہ 10باتیں پاکستان سے ہر بھارتی کو سیکھنی چاہئیں کہ ۔۔۔۔“ بھارتی اخبار کا وہ مضمون جسے پڑھ کر ہر وقت اپنے ملک کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے  پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کا ازلی دشمن کہا یا سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کبھی یہ دونوں ملک ایک ہوا کرتے تھے۔ آج بھی دونوں ممالک اور ان کے عوام میں بہت سی چیزیں مماثل پائی جاتی ہیں۔ تاہم بعض ایسی چیزیں بھی ہیں جن میں تقسیم کے بعد کوئی ایک ملک آگے بڑھ گیا تو دوسرا پیچھے رہ گیا، لیکن ہم ایک دوسرے کی ان چیزوں پر تو نظر رکھتے ہیں جن میں وہ ہم سے پیچھے رہ گئے مگر وہ چیزیں نہیں دیکھتے جن میں دوسرا ہم سے آگے بڑھ گیا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز نے اپنے ایک آرٹیکل میں پاکستان کی 10ایسی ہی چیزیں بیان کی ہیں جن میں پاکستان بھارت سے آگے ہیں اور بھارت کو پاکستان سے وہ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ آرٹیکل اگرچہ 2سال قبل شائع ہوا لیکن آپ اسے سدابہار کہہ سکتے ہیں کیونکہ آج بھی اس سے دوسرے ملک کی اچھی چیزوں سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب ملتی ہے اور ہمیشہ ملتی رہے گی۔  انڈیا ٹائ...