پرانے دن
کبھی بارش جو ھوتی تھی تو اپنی ٹین کی چھت پر کئی سُر تال بجتے تھے، بڑے کمرے کے بیچوں بیچ ہم برتن بھی رکھتے تھے، کے ان سوراخوں سے جن سے صبح سورج چمکتا تھا کبھی بارش جو ہوتی تھی تو پانی بھی ٹپکتا تھا، نئے ہمسائے کی بیٹی ھمارے گھر میں آتی تھی ھماری بہنوں کے سنگ بیسنی روٹی پکاتی تھی، مزا بارش کا جو پرانے گھر میں آتا تھا ابھی تک یاد آتا ھے، اگرچہ لُو بھی چلتی تھی فضا بھی گرم ھوتی تھی اور ایسابھی ھوتا تھا کہ مانو دم نکل جائے، تو ایسے میں ھم اپنے دوست کو سَتُّـو پلاتےتھے اگر ھوں جیب میں پیسے تو پھر قلفی بھی کھاتے تھے، کبھی ایسا بھی ھوتا تھا کہ دسترخوان بچھتا تھا، تو دسترخوان کے کونے پہ رکھی بالٹی میں آم ھوتے تھے، کبھی اک دو کبھی دوچار اپنے نام ھوتے تھے، غریبی میں جو جینے کا مزا تھا ابھی تک یاد آتا ھے، اور خزاں آتی تھی تو موسم کا عجب ھی ڈھنگ ھوتا تھا، ھرے پـتوں کا خوف سے پھر پیلا رنگ ھوتا تھا، جدا ھو جائیں گے وہ یارو شاخ سے کسی بھی دن، کے روندے جائیں گے پیروں تلے کسی بھی دن انہی سوکھے ھوئے پتــوں میں پھر اک پھول بھی کھلتا تھا انہی سو...