توبہ کے لئے بہترین عمل
توبہ کیلئے بہترین نہایت مؤثر عرفانی عمل
ماہِ ذیقعدہ کی پہلی اتوار یعنی بروز 30 جولائی 2017
بلکہ اِس مہینے کے هر اتوار کو
توبہ کا مؤثر ترین و مفیدترین عمل (غسلِ توبہ اور نماز توبہ)
جس کا سال میں صرف ایک بار موقعہ ملتا هے.
.
تبدیلی اور ایک بہترین روحانی سفر کیلئے
اس عمل کی اکثر عرفاء اور اهلِ دل تاکید کرتے رهتے هیں.
ابهی سے Reminder سٹ کر دیں اور دوستوں کو بهی اطلاع دیدیں.
.
توبہ کرنا واجب هے بلکہ فوری واجب هے
یعنی گناہ کے فوراً بعد هی جلد از جلد توبہ کرنا چاهئے.
توبہ کرنے میں تاخیر بهی ایک شیطانی عمل اور مؤثر توبہ کو کمزور کرنے کا فعل هے.
اور
چونکہ خدا کی رحمت دائمی هے اسی لئے توبہ کیلئے کوئی خاص وقت اور جگہ معین نہیں.
لیکن !
سال بهر کے دنوں میں کچھ دن ایسے هیں
جن کی خاص فضیلت اور ظرفیت کی بناء پر
ان میں توبہ کا تکرار نہایت مفید اور موثر هے.
انہیں دنوں میں سے ایک منفرد دن٬ ماہ ذیقعدہ کی پہلی اتوار هے بلکہ اِس مہینے کا هر اتوار هے.
.
حضرت رسول اﷲ (ص) کا فرمان هے
کہ جو شخص ماہ ذیقعدہ کی پہلی اتوار اس نماز کو بجا لائے
اس کی توبہ قبول ہوتی هے،
گناہ بخشے جاتے ہیں،
قیامت میں دشمن اس سے راضی ہو جائیںگے،
اس کی موت ایمان پر ہوگی
اور اس کا دین سلامت رہے گا۔
اس کی قبر وسیع و روشن ہوگی
اس کے والدین اس سے راضی ہوں گے،
اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہوگی،
اس کے رزق میں وسعت ہوگی،
ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کرے گا
اور اس کی موت آسان ہوگی۔
.
اس نماز کا طریقہ یہ هے:
اتوار کے دن غسل اور وضو کرکے
چار رکعت نماز پڑھے:
پہلے نیت کرے کہ
ذیقعدہ کے اتوار والی دو رکعت نماز توبہ پڑھتا هوں قربتاً الی الله
اس نماز کی هر رکعت میں
سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید یعنی قل هو الله...
اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و سورہ ناس کی قرائت کرے.
دوسری رکعت میں تشہد سلام دیکر کر ختم کردے.
پهر
الگ سے دو رکعت مزید پڑھے اسی طریقے سے.
اور
نماز کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے آخر میں یہ دعا پڑھے:
لَاْ حَوْلَ وَلَاْ قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ اْلعَلِیِ الْعَظِیْمِ کہے
اور پھر یہ دعا پڑھے :یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ
اِغْفِرْلِیْ ذُنُوبِیْ وَذُنُوِبِ جَمِیعِ اِلمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ فَاِنَّہ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
.
.
نوٹ: یہ نماز ماہ ذیقعدہ کی هر اتوار کو پڑھنی چاهئے
لیکن پہلی اتوار کو خاص طور پر.
.
غسل کی نیت:
ذیقعدہ کے اتوار کا غسلِ توبہ انجام دیتا هوں قربتاً الی الله
نماز کی نیت:
ذیقعدہ کے اتوار کی دو رکعت نمازِ توبہ انجام دیتا هوں قربتاً الی الله
.
.
اپنے دوستوں اور عزیزوں کو اطلاع دینا نہ بهولئے
وہ یہ عمل انجام دینگے
تو آپ کو بهی اس کی روحانیت ملے گی.
اس طرح
همارے آفت زدہ معاشرے میں نور و سکون کی لہر آئے گی
اور شاید یہی عمل
قوم و ملت اور نئی نسل کیلئے برکات کا باعث بنے.
Comments